the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




عراق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر چین نے وہاں سے اپنے کئی شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی تعاون جاری رکھے گا، تاہم اس سلسلے میں فوجی مدد فراہم نہیں کی جائے گی۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق اگرچہ عراق میں کام کرنے والے تقریباً دس ہزار کے قریب ملازمین محفوظ ہیں تاہم کچھ تعداد میں ملازمین ایسے بھی ہیں، جو غیر محفوظ علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔

ہوا چون ینگ نے ملازمین کی تعداد یا کمپنیوں کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ عراق کے اُن علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین کو،جہاں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہے، ہم مکمل مدد فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عراق میں اور پڑوسی ممالک میں قائم چینی سفارت خانوں کی جانب سے ان



افراد کے داخلے اور انخلا کے عمل کے حوالے سے درخواست کی گئی تھی، تاہم کتنے افراد عراق چھوڑیں گے،اس بارے میں وہ کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔

عراق میں تیل کے شعبے میں کام کرنے والی واحد بڑی سرمایہ کار کمپنی پیٹرو چائنا کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی اپنے کچھ ملازمین کو ملک سے باہر بھیج رہی ہے اور اس سے کمپنی کی پیداوار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، جیسا کہ پہلے اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے بعد بھی کوئی فرق نہیں پڑا تھا۔

ہوا چون ینگ کے مطابق چین عراق میں ہونے والے پُر تشدد واقعات کے حوالے سے پریشان ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے خاتمےکے لیے مل کر کام کرے۔

چین عراقی تیل کے شعبے کا سب سے بڑا خریدار ہے اور اس کی کئی کمپنیاں عراق می کام کر رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.